پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتاب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں آج کتاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے اورعلم دوست معاشروں میں ایسے دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جن معاشروں کے اذہان بوسیدہ ہوجاتے ہیں وہاں کتب بینی کا رجحان ختم ہونے لگتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو نے آج سے 22 سال قبل آج کے دن کو کتاب کا عالمی دن کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا تھا‘ آج کا دن منتخب کرنے کی ایک وجہ آج کے دن کا عظیم مفکر اورادیب ولیم شیکسپئر کے انتقال سے منسوب ہونا بھی ہے۔ آج کے دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں کتب بینی کے رحجان کو ترویج دینا ہے بالخصوص آئندہ نسل جو کہ ڈیجیٹل دنیا میں پیدا ہوئی ہے اسے کتاب پڑھنے کا ذوق اورشوق ودیعت کرنا ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی آئندہ نسلیں کتاب سے دور نہ ہوں تو ضروری ہے کہ انہیں کتب بینی کا عادی بنایا جائے‘ انہیں ترغیب دی جائے کہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں‘ انہیں کتابیں مہیا کی جائیں اور مہنگی اور معیاری کتب تک انہیں آسان رسائی دی جائے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں کچھ ایسی کتابوں کا تعارف جو یقیناً حبس کے ماحول میں تازہ ہوا کے جھونکے کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔