چیف جسٹس نے مطالبات تسلیم کر لیے ، وکلا کا عدالتی با ئیکاٹ ختم
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سیکشن 22اے 22بی اور ماڈل کورٹس سے متعلق وکلا کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔ پاکستان بار کونسل نے وکلا کے مطالبات تسلیم ہونے پر ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت چاروں صوبائی بار کونسلز کے نمائندوں نے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے ملاقات کی اور سیکشن 22اے اور سیکشن 22بی سے متعلق اپنے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔وکلا نمائندوں نے کہا نئی جوڈیشل پالیسی کی وجہ سے وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سائلین کو مقدمہ کے اندراج کیلئے دربدر ہونا پڑرہا ہے جبکہ ماڈل کورٹس سے متعلق بھی وکلا نمائندوں نے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر طویل میٹنگ ختم ہونے کے بعد پاکستان بار کونسل نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا،