ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث 3ماہ کابچہ دم توڑ گیا
لاہور میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث تین ماہ کا بچہ دم توڑگیا۔ اسپتال میں وینٹی لیٹر اور دیگر سہولیات ہی میسر نہ تھی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اور ننھا بچہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی نظر ہو گیا۔ لاہور میں تین ماہ کے سعد راٹھورکو ہرنیہ کے آپریشن کے لئے گذشتہ اتوار مزنگ کے علاقے میں فیملی اسپتال لایا گیا جہاں ساجد نامی ڈاکٹر نے آپریشن کر دیا جب بچے کی حالت نازک ہوئی تو اسپتال میں وینٹی لیٹر اور دیگر سہولیات ہی میسر نہیں تھیں۔ ڈاکٹروں نے بچے کو سروسز اسپتال لیجانے کا کہ دیا لیکن تب تک بچہ دم توڑ چکا تھا۔ بچے کے والد ذیشان نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں سہولیات نہ ہونے سے بچہ جاں بحق ہوا جبکہ ڈاکٹر ساجد پیسے لے کر معاملہ رفع دفعہ کرنے کا کہتا رہا۔بچے کے والد نے ڈاکٹروں کی