شرم کی بات ہے وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اورجاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں۔ بلاول بھٹو کا ٹوئٹ
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اورجاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے دورہ ایران میں خطاب پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اورجاپان کی سرحدیں مشترکہ ہیں، آکسفورڈمیں کرکٹ کےبل بو تے پر داخلوں سے ایسا ہی نتیجہ نکلتاہے۔