ناظم امتحانات نے اپنے دفاع میں پریس کانفرنس کر ڈالی
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عظیم صدیقی کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو خطرات لاحق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات انٹر بورڈ عظیم صدیقی کی اپنے دفاع میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چئیرمین انٹربورڈ پر سنگین الزامات عائد کئے، عظیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ماضی میں نتائج تبدیلی پرچیئرمین انٹر بورڈ کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عظیم صدیقی کے مطابق نتائج تبدیلی میں آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو ملوث رہے ہیں، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے چیئرمین اور آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو کے تبدیل کیے گئے نتائج کو منسوخ کیا،زاہد لاکھو میرے کمرے میں غیر متعلقہ لوگ لیکر آئےتھے اور مجھ پر نتائج تبدیلی کیلیےدباؤ ڈالا تھا