بالی ووڈ اداکار سنی دیول بی جے پی میں شامل
بھارت میں عام انتخابات کے دوران بہت سی نامور بولی وڈ شخصیات اپنے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ سیاست میں شمولیت اختیار کررہی ہیں، ایسی ہی شخصیات کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اداکار سنی دیول بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کا حصہ بن گئے۔سنی دیول نے نئی دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔