ملک بھر میں 10 ہزار 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 224 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 513 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 224 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔