کورونا وائرس، دوبئی ایکسپو 2020 ملتوی ہونےکاامکان
انٹرنیشنل ایونٹ دبئی ایکسپو2020 منتظمین یکم اکتوبر2021سے31مارچ 2022 تک نمائش ملتوی کرنے پرغور کررہے ہیں،اس سلسلےمیں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز،ایگزیکیٹوکمیٹی نےیواے ای حکومت سےاتفاق کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے مختلف ممالک دوبئی ایکسپو میں شرکت کرتے ہیں ۔ایکسپو2020 دبئی ورلڈ ایکسپو ہے جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرتا ہے ۔ یہ ایک ورلڈ ایکسپو سائز، پیمانے، دورانیے اور ملاقاتی تعداد کے لحاظ سے ایک میگا انٹرنیشنل ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ کا آغاز رواں برس 20اکتوبر کو ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بیوروانٹرنیشنل ایگزپوزیشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر یکم اکتوبر 2021 تک ملتوی کرنےسے اتفاق کیا ہے ۔ نمائش کے التوا کی سفارش متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کی تھی ۔ بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزینسز (BIE) کی ایگزیکٹو کمیٹی جو عالمی میلوں کی نگرانی کرتی ہے ، ایکسپو 2020 دبئی کو ملتوی کرنے کی تجویز پر راضی ہوگئی ہے،نمائش کی تاخیر کے لئے دبئی کی سفارش پر متفقہ طور پربی آئی ای نےفیصلہ لیا ہے تاہم 24 اپریل اور29 مئی کے مابین ان کےووٹ کے بعدتمام ممبر ممالک کے حتمی فیصلے کاانتظار کریں گے۔ 1928 کے پیرس کنونشن کے آرٹیکل 28 کے مطابق ایکسپو کی تاریخوں میں تبدیلی کے لئے رکن ملکوں کی دوتہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ رکن ممالک میں اب ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارش پر ورچول طریقے سے 24 اپریل سے 29 مئی کے درمیان ووٹنگ کرائی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی درخواست پر ایکسپو کی تاریخوں میں تبدیلی پر غور کیلئے بی آئی ای کی جنرل اسمبلی کے ذریعے منتخب ہونے والے 12 رکن ممالک کے مندوبین کا ورچول اجلاس ہوا تھا۔ یہ درخواست 30 مارچ کوایکسپو2020 دبئی اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس کے بعد کی گئی جس میں شریک ممالک نےوبائی مرض سےدرپیش چیلنجوں پرقابو پانے کے لئےایکسپو کا افتتاح ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ عوامی صحت، معاشی سرگرمیوں اور عالمی نقل و حرکت پر وبائی مرض کے غیر متوقع اثرات کے باعث ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایکسپو کو ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرنے اور "ایکسپو 2020 دبئی" کا نام برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی۔ کورونا وائرس کے باعث جنرل اسمبلی کا انعقاد ناممکن ہونے کی وجہ سے رکن ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ 29 مئی سے پہلے ورچول طریقے سے سے اپنا ووٹ ڈالیں۔ اگر اس تحریک کو رکن ممالک کی دو تہائی اکثریت حاصل ہوجاتی ہے تو ایکسپو 2020 دبئی کی تاریخوں کو باضابطہ طور پر یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 میں تبدیل کردیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی مشرق وسطی، افریقہ اورجنوبی ایشیاء (MEASA) خطے میں منعقد ہونے والا پہلا ورلڈ ایکسپو ہے، اور اس میں پہلی بار عرب ممالک کی طرف سے میزبانی کی جانی تھی ۔