پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا
پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کل ہوگا جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ویڈیو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی برائے صحٹ ڈاکٹر ظفرمرزا کریں گے، وزرا اور اعلی حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکرٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزراصحت اجلاس کے قدم کو آگے بڑھانا ہے۔اس موقع پر کوویڈ-19کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے، بحران کے مقابلے کے لئے گہرے تعاون پر بات چیت ہوگی۔