اسلام آباد۔ ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا،فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، وبا کے اس دورمیں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو کورونا اور بھوک سے خطرات ہیں، ہمیں اسمارٹ لاک ڈائون کی ضرورت ہے ، ڈاکٹرز کی اپیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں اسمارٹ لاک ڈائون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی سے زبردستی احکامات کی تعمیل نہیں کرائی جاسکتی، کسی مسجد کی انتظامیہ عہد کی خلاف ورزی کرتی ہے تو قانون حرکت میں آئے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک صوبائی حکومت میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو کرتی رہتی ہے، جبکہ صوبائی حکومت پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔