افغان صدرکا کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔
صدر افغانستان اشرف غنی اور ان کی اہلیہ کی کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آ گئے۔ صدر غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے بتایا کہ صدر مکمل طور پر صحت مند ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں کئے جارہے اقدامات کی رہنمائی کررہے ہیں ۔ قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ صدارتی محل کے تقریبا 20 اسٹاف میں کورونا وائرس کے مثبت علامات پائے گئے ہیں ۔ جب کہ صدارتی محل کے دیگر درجنوں انتظامی عہدیدار بھی مذکورہ وائرس سے انفیکٹیڈ پائے گئے تھے