کورونا وائرس: امریکی جیلوں میں ایک لاکھ اموات کا خدشہ
امریکی جیلوں میں کورونا وائرس کے باعث ایک لاکھ اموات کا خدشہ پیدا ہو گیا۔امریکن سول لبرٹیز یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا کے امریکی جیلوں پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں کورونا وائرس پھیلنے سے 99 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جیلوں میں موجود 23 ہزار قیدیوں اور 76 ہزار قیدیوں سے ملنے والوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی جیلوں میں قید افراد کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک 47 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں