علامہ اقبال ایئرپورٹ،مسافروں کے بیٹھنے کی ترتیب تبدیل
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لاونج میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے ترتیب میں تبدیل کی گئی ۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ حکام کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی سیٹنگ اریج منٹ ترتیب دی گئی ۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کے بیٹھنے کی ترتیب میں کی گئی تبدیلی کے مطابق ایئرپورٹ کے لائونج میں ہر دو مسافر کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مطابق تمام لائونج، رن وے اور پارکنگ ایریا میں ڈس انفیکشن سپرے کیا گیا ۔