کورونا وائرس: نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 10 ہزار 927، اموات 230 ہوگئیں
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور مزید کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 927 جبکہ اموات 230 ہوگئیں۔ پاکستان میں 26 فروری کو وائرس کے آغاز سے 31 مارچ تک اس کے پھیلاؤ میں اتنی تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس عالمی وبا کا پھیلاؤ میں یکدم تیز ہوا ہے اور روزانہ سیکڑوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔