گورنر پنجاب کی کورونا وائرس کی روک تھام میں سکیورٹی اداروں کی کوششوں کی تعریف
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس کی روک تھام میں صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گورنر کو ماہ رمضان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے علماء پر زور دیا کہ وہ عبادات کے دوران حفاظتی تدابیر یقینی بنائیں