لاہور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 206مریض صحت یاب ہو چکے،ڈاکٹر یاسمین
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میو ہسپتال ایکسپو سنٹر اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید انتیس مریض صحت یات ہو چکے ہیں۔ اتوار کے روز لاہور میں ایک بیان میں وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک لاہور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے دو سو چھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چون ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور صوبے بھر میں چھ سو آٹھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔