پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سارک رکن ممالک کے صحت کے حکام کے درمیان وسیع تر تعاون کی تجویز دی
پاکستان نے عالمی وباء کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے سارک کے رکن ممالک کے صحت کے حکام کے درمیان وسیع تر تعاون کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز جمعرات کے روز وزیراعظم کے قومی صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کے وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ شرکاء نے جنوبی ایشیاء کے مخصوص سماجی ومعاشی حالات کے تناظر میں بہترین عالمی تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔