(ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا، (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔