وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی روانہ
تہران : وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے تین ملکی دورے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات اور ایران کے بعد ترکی روانہ۔ وزیر خارجہ، ترک ہم منصب سمیت ترکی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ ترکی میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. ایران میں پاکستانی سفیر اور ایرانی وزارتِ خارجہ کے حکام نے تہران ہوائی اڈے سے الوداع کیا