ش سیاست کریگی، ن ماضی کا قصہ بنے گی۔ فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلی پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ش اپنی سیاست کرے گی اورن ماضی کا قصہ بنے گی۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ ش جنم لے چکی اور جیل سے باہر آ چکی ہے، ضمانت پر رہائی کسی کی بے گناہی کا ثبوت نہیں۔فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع نہیں کر سکا، شہاز شریف کی رہائی کے بعد کیس تو چلتا ہی رہے گا۔