شان مسعود کی کاؤنٹی کرکٹ میں لگاتار دوسری ڈبل سنچری
قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بیٹر شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں لگاتار دوسری ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیئسٹاشائر کے خلاف 219 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 26 چوکے، اور ایک چھکا شامل ہے۔ شان مسعود اب تک کاونٹی کرکٹ میں 152.75 کی اوسط سے 611 رنز بنا چکے ہیں۔وہ دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے کاونٹی کرکٹ کے سیزن میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔