مشہورایپلی کیشن ٹروکالرنے اپنے کال ریکارڈنگ فیچرکوختم کردیا

اینڈروئیڈ فون کی مشہورایپلی کیشن ٹروکالرنے اپنے کال ریکارڈنگ فیچرکوختم کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹروکالرنے اس فیچرکوختم کرنے کا فیصلہ پلے اسٹورکی نئی پالیسی کے تناظرمیں کیا ہے۔گوگل کی جانب سے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم 10 اوراس سے زائد پرچلنے والے اسمارٹ فون کے لیے پالیسی اپ ڈیٹ کی گئی ہے، جس کے تحت استعمال کنندگان کی پرائیویسی کو مزید بہتربنایا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت گوگل نے اعلان کیا تھا کہ 11 مئی سے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کوایکسیسبلیٹی اے پی آئی (ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) تک رسائی روک دی جائےگی۔تاہم پہلے سے موجود فرسٹ پارٹی ڈائلرزایپ اورگوگل کی ڈائلرایپلی کیشن کومخصوص خطوں میں استعمال کنندگان کی فون کالزکوریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ٹروکالرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان کی ایپ پراستعمال کنندگان کے لیے کال ریکارڈنگ کی سہولت مفت میسرتھی تاہم اس کے لیے صارفین کوگوگل ایکسیسبلیٹی اے پی آئی سے اجازت درکارہوتی تھی۔‘ بیان کے مطابق کمپنی نے صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کے بعد اس فیچرکو شامل کیا تھا۔ تاہم گوگل اپ ڈیٹڈ ڈیولپرپروگرام پالیسزکے مطابق اب ہم اپنے صارفین کو کال ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرنے سے قاصرہیں۔گوگل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایکسیسبلیٹی اے پی آئی کوریموٹ کال آڈیو ریکارڈنگ کے لیے بھی درخواست نہیں کی جاسکتی۔