آج پاکستان بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
پاکستان بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں مقررہ راستوں پر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔علمائے کرام و مشائخ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے۔یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔