گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد کا پاکستان کے پہلے "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن "کا دورہ

گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان کے پہلے "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن "کا دورہ کیا۔ وفد میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی انچارج اور 20ممبران شریک تھیں ۔ اس مو قع پر وفد کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروا گیا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابط کر سکتی ہیں۔ مزید ازاں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد کوویمن سیفٹی ایپ کے استعمال بارے بھی آگاہی دی گئی۔