امریکا کے نیشنل چڑیا گھر میں ننھے پانڈا کی پہلی سالگرہ منائی گئی

واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر میں موجود ننھے پانڈا بے،، بے کی یہ پہلی سالگرہ تھی،جسے منانے کیلئے چڑیا گھر انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کئے تھے،،، پانڈا کی سالگرہ کے موقع پر چینی بچے کی پہلی سالگرہ کی طرز پر ایک روایت کا اہتمام کیا گیا،جس میں اس ننھے پانڈا کے مستقبل کا حال جاننے کیلئے پوسٹرز پر مختلف علامتیں لکھی گئی،اور پانڈا کو کھلا چھوڑ دیا گیا کہ وہ کسے منتخب کرتا ہے،،، ننھے پانڈا نے اس موقع پر خوش قسمتی اور دوستی کی علامت کو منتخب کر کے چڑیا گھر میں موجود لوگوں کو خوش کر دیا،اپنی سالگرہ کے دن پانڈا نے اپنی ماں کے ساتھ خوب اٹھکیلیاں کی،ان دلچسپ حرکات کو دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوتے رہے،،،