بے بس ماں کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم"کڈ نیپ" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے

ہدایت کار لوئس پریٹو کی اس فلم کی کہانی ایک ماں کے گرد گھومتی ہے جس کے بیٹے کو پارک سے اغوا کر لیا جاتا ہے، بیٹے کی بازیابی کے لیے وہ اکیلی ہی ملزمان کا پیچھا کرنے نکل پڑتی ہے۔پولیس کی مدد کے بغیر نھنے بیٹے کی باحفاظت بازیابی کے لیے نکلی خاتون کو کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم" کڈ نیپ" میں ہیلی بیری، رابرٹ واکر، ڈینا گوریئر اور لیو ٹیمپل اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سنسنی سے بھرپور فلم"کڈ نیپ "رواں سال دو دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گی۔