کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کو دنیا کی نمبر ایک ٹیم بننے پر مبارک باد دی

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے پاکستان کا دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم بننا ایک خوش آئند بات ہے جس پر وہ گرین کیپس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،،مائیکل کلارک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بغیر ہوم سیریز کھیلے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کا مقام حاصل کرنا ایک بہترین ٹیم ہونے کی نشانی ہے جس پر پاکستان تعریف کا مستحق ہے ،،مائیکل کلارک نے کہا کہ دسمبر میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،،مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو مرتبہ ورلڈ کپ جیت رکھا ہے