پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمی دبئی میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو اس سال اکتوبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تجویز دی تھی۔ جسے ویسٹ انڈیز نے مان لیا ہے ،،ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دبئی کے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لیے ایک ڈے نائٹ سہ روزہ میچ بھی کھیلے گی جس کی میزبانی شارجہ کو ملنے کا امکان ہے ۔ ابوظہبی 21 سے 25 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا،،پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں کھیلے گی،،کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد کئی بڑے کرکٹرز نے کرکٹرز نے گلابی گیند سے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کو مشکل قرار دیتے ہوئے نائٹ ٹیسٹ میچز نہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا،،ایسا مطالبہ کرنیوالوں میں آسٹریلین کپتان سٹیوسمتھ بھی شامل تھے