الطاف حسین کو پاکستان لاکر غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے ۔ اوور سیز پاکستانی کمیونٹی

پیرس صاحبزادہ عتیق سے ) الطاف حسین کو پاکستان لاکر غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے ۔پاکستان کو ننگی گالیاں دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایم کیو ایم کے راہنماؤں نے ثابت کردیا کہ وہ بانیان پاکستان کے نہیں بلکہ میر جعفر اور میر صادق کی نسل سے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات ابرار کیانی ، چوہدری طاہر رزاق ، محمد اصغر برھان ، شیخ نعمت اللہ ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، مظہر قیوم گوندل ، راؤ طاہری اور زاہد ہاشمی نے میڈیا سے کیا۔ تارکین وطن کا کہنا تھا کہ ارض وطن کے خلاف بکواس کرنے والے ملک دشمن عناصر پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ الطاف حسین اور اسکے گماشتے مہاجروں کے نام پر کلینک کا ٹیکہ ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے تمام غداروں کا قلع قمع کرکے دھرتی کو اس ناسور سے پاک کیا جائے۔ تارکین وطن حکمرانوں اور پاک افواج سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام خدشات کو بالائی طاق رکھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی غدار وطن کو یہ جرآت نہ ہو کہ وہ پاکستان کے خلاف بکواس کرسکے۔ پاکستان ہماری جان ، ہماری شان اور ہماری پہچان ہے۔ ہمارا لہو بھی ارض وطن کیلئے حاضر ہے۔