وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں پاکستان کے خلاف بیان قابل مذمت ہے، ملک کے خلاف بیان دینے والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے

لاہور میں پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہم آج جو بھی ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے تاکہ انہیں آئندہ ایسا کرنے کی جرأت نہ ہو۔