کونسی بیماری ہے جس میں پاکستان مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں، فاروق ستار سے زیادہ کوئی معصوم نہیں , حکومت ایم کیوایم کے ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھے : مصطفیٰ کمال

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےپاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے رہنما کی پاکستان مخالف باتوں سے شہر کے حالات خراب ہوئے،جلاؤ گھیراو میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما نے را سے کھلے عام مدد مانگی،یہ کونسی بیماری ہے جس میں پاکستان مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں۔یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ وہ را کا ایجنٹ ہے. مصطفٰی کمال بولے انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چند درباری کہیں گے کہ ان کے رہنما نے معافی مانگ لی ۔اور اب ویسا ہی ہوا ہے ۔متحدہ کے قائد کا بال بال جرائم میں ڈوبا ہوا ہے جو اس نے خود ثابت بھی کر دیاہے۔انہوں نے کہا فاروق ستار معصوم آدمی ہیں۔متحدہ کے رہنماؤں کو توبہ کرنی چاہئے۔فاروق ستار اور ان کا گروپ زمینی خداؤں سے امیدیں لگانا چھوڑ دے۔اور سچ و حق کی طرف آ جائیں. مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کراچی کا کوئی پوچھنے والا نہیں، یہ صوبہ اوریہ شہر لاوارت نہیں،حکومت اپنا قبلہ درست کرے،ایم کیوایم کے پاس مینڈیٹ ہے۔حکومت ایم کیو ایم کے ووٹر کو لاوارث نہ سمجھے۔انہوں نے کہا کارکنان خود کو تنہا نہ سمجھیں،اگر حقوق نہ دئیے گئے تو سڑکوں پر آئیں گے۔ مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ پاک سرزمین پارٹی کراچی سے خیبر تک حقوق کی بات کرتی رہے گی