لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے،
عید کے دوسرے روز لاہور اور گردونوں میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری رہا، برسات کی بارش کے بعد نکلنے والی دھوپ نے حبس بڑھا دیا، محمکہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف کراچی میں عید کے دوسرے روز کہیں تیز بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ الصباح نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز بارش ہوئی تو کہیں معمولی بوندا باندی ہوتی رہی، ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بواندا باندی سے ہرشےکاحسن نکھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔