عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے،

Aug 23, 2018 | 11:43

ہر صاحب استطاعت مسلمان کی خواہش ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی لازم ہو، لیکن عید کے پہلے روز پروفیشنل قصائیوں کے دام اور نخرے عروج پر ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے متعدد شہری دوسرے روز قربانی کو ترجیح دیتے ہیں دوسری جانب قصائی کہتے ہیں پہلے روز کی طرح آج بھی انہیں سر کھجانے کی فرصت نہیں،قصائی آج بھی بیل کے ساتھ ساتھ اونٹوں کی قربانی کرنے میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے عید کا پہلا روز خوشیاں منانے اور ملنے ملانے میں لگ جاتا ہے جبکہ دوسرے روز قربانی کے لیے لائے گئے مہنگے جانوروں کے لیے ماہر قصائی دوسرے روز ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ ریحان شیخ، وقت نیوز، اسلام آباد

مزیدخبریں