عید کی چھٹیوں کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ عید جیل میں گزاری، جمعرات کے دن عید کی چھٹیوں کے باعث ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔ جیل حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث آج ملاقات نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں اور دیگر ملاقاتیوں کو اطلاع کردی گئی،، راولپنڈی تمام ملاقاتیوں کو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے 1 بجے تک ملاقات کی اجازت ہوگی، عید کے ہپلے دن اڈیالہ جیل میں شریف خاندان کے مختلف افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات کیلئے آنے والوں میں نواز شریف کی والدہ، بھائی شہباز شریف، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزا کے خلاف اپیلوں کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔