بھارت تعلقات بہتر کیے جاسکتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات پر زور نے ان کی امیدیں اور بڑھا دی ہیں۔، نوجوت سنگھ سدھو

Aug 23, 2018 | 14:05

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بغلگیر ہونے پر بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،،سدھو نے ایک انٹرویو میں ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دورے کے موقع پر بچے بڑے سب گرمجوشی سے ملے اور کہا سدھو صاحب تاڈا سواگت ہے،دورے سے میرا یقین پختہ ہوا پاک بھارت تعلقات بہتر کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں میرے گرمجوشی سے استقبال کا فائدہ اُٹھائیں اور امن بات چیت آگے بڑھائیں،سدھو نے ہندوانتہا پسندوں کو کہا کہ اگر خیر سگالی نہیں چاہتے تو پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ کیوں ہے،عید،یوم آزادی پرمٹھائیوں کاتبادلہ کیوں کرتےہیں،بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو بلا کیوں تحفے میں دیا،، نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ مجھ سے ملنے کے بعد جب جانے لگے تو کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں،سابق بھارتی کرکٹر نے کہا جنرل باجوہ نے جب کرتار پورصاحب کا راستہ کھولنے کی بات کی تو وہ جذباتی لمحہ تھا، بھارت کو چاہیے کرتار پور صاحب کا راستہ کھلوانے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدام کرے، پنجابی کمیونٹی کےخواب پورےکیے جائیں۔۔

مزیدخبریں