کراچی کے علاقے شارع فیصلے پر سپر سٹور میں آگ لگ گئی،

کراچی میں شارع فیصل پر عوامی مرکز میں واقع معروف سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر کراچی کی فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، دھویں کے باعث آگ بجھانےمیں مشکلات کا سامنا رہا، آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں رکھے ہوئے سامان میں لگی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سپر سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے بحریہ کے فائر ٹینڈز نے بھی معاونت فراہم کی۔ آگ سے متاثرہ سپر اسٹور کے مالک کے مطابق آگ کھانے پینے کے سامان کے گودام میں صبح ساڑھے 8 بجے لگی تھی۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 12 انڈسٹریل ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، آگ بجھانے میں اسنار کل، چار واٹر باؤزر اور 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ عید کی تعطیلات کے باعث فیکٹری اور مشین بند تھیں۔