کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پچاس ہزار اجتماعی قربانیاں کی گئیں

Aug 23, 2018 | 19:17

شہرقائد میں جماعت اسلامی کےزیراہتمام پچاس ہزاراجتماعی قربانیاں کی گئیں،گلشن اقبال بلاک سولہ میں اونٹ کی اجتماعی قربانی کی گئیں،اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھاکہ کراچی کےعوام نےجماعت اسلامی پراعتماد کیاہےاوراس مرتبہ جانوروں کی کھالیں پچھلے سال کی نسبت زیادہ عطیہ کی گئی ہیں،انہوں نےکہاکہ عمران خان کوامریکہ پرواضح کردینا چاہیے کہ اب ڈوموربند کیا جائے،اگر ایسا کیا تو قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہوگی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نصاب سے نکالی گئیں قرآنی آیات کو دوبارہ شامل کرنا ہوگا،ڈاکٹراور انجنیئربنانےکےساتھ ساتھ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بھی حفاظ اورشیخ الحدیث تیارکرنے کا اہتمام کیاجائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہناتھاکہ کراچی کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی  تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ ملکرکام کرے تاکہ کسی کا شکوہ باقی نہ رہے.

مزیدخبریں