عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خوشیوں بھرے تہوار کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا .

Aug 23, 2018 | 19:30

عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خوشیوں بھرے تہوار کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ رشتے داروں، دوست یاروں کی دعوتیں اور عید کے میل ملاپ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید قرباں کے پہلے روز جنہوں نے مہمان بن کر دعوت اڑائی تھی، آج میزبانی نبھارہے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے لذیز کھانوں کا دستر خوان بچھارہے ہیں۔ طرح طرح کے مزیدار پکوانوں سے مہمانوں کی بھرپور تواضع کی جارہی ہے ۔ قربانی کے گوشت سے تیار کیے گئے سیخ کباب، تکہ بوٹی اور کڑاہی گوشت سمیت دیگر پکوانوں کی خوشبو سے فضا مہک چکی ہے۔ دوسری جانب مہمان بھی میزبانوں کی محبت اور خلوص کا جواب بھرپور انداز میں دیتے ہیں۔ آنے والے اپنے پیاروں کے لئے تحفے تحائف اور مٹھائیاں بھی ساتھ لاتے ہیں۔

مزیدخبریں