وزیراعلیٰ بلوچستان آج گوادر میں نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر میں میگا منصوبے چل رہے ہیں، گوادر کیلئے صوبائی بجٹ میں ایک ارب روپے کے منصوبے شامل کیے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کل ایک نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھوں گا، پسنی میں گرلزکالج کی منظوری ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مکران کے ساحلی شہروں کے ماہگیر جےٹیز کی توسیع کی جائے گی، گوادر کو میونسپل کمیٹی سے میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومت کی کوششوں سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا حصہ بیس فیصد سے زیادہ ہے۔