مودی سرکاربے گناہ کشمیریوں سمیت دیگراقلیتوں پرمظالم ڈھارہی ہے، شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری نے یورپی ملکوں پرزوردیاہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پردباؤڈالیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیاجائے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نریندرمودی ہٹلرکی پالیسی پر عمل پیرا اورگجرات میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ مودی سرکاربے گناہ کشمیریوں اورمسیحی برادری سمیت دیگراقلیتوں پرمظالم ڈھارہی ہے اور بھارتی فوج آزادی کی تحریک دبانے کے لئے کشمیر کے لوگوں کاقتل عام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پا کستان بھارت کے ساتھ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کاخواہشمندہے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ہے۔