کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔