وزارت مذہبی امور کی سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کی ہدایت
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزارت کے سیکرٹری سردار اعجاز خان جعفر نے کرتارپور کمپلیکس میں سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کے روز نارووال میں کرتارپور کمپلیکس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے آسان سفر کیلئے کرتارپور گوردوارہ کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور آنے والے تمام مقامی اور بین الاقوامی زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔