برطانیہ میں کرونا کے حوالے سے نئی پابندی عائد
لندن: برطانیہ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اب 30 افراد کا اجتماع غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیس افراد کا اجتماع غیر قانونی قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے عمل درآمد کرانے کے لیے برطانوی پولیس کے اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جہاں تیس افراد کا اجتماع ہوگا وہاں پولیس منتظمین کو 10 ہزار پونڈ تک جرمانہ کر سکے گی، اس کے علاوہ اجتماع میں موجود لوگوں کے ماسک نہ پہننے پر 100 سے 3 ہزار پونڈ تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کرونا وائرس سے مزید 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 1,288 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔