پنجاب، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز

لاہور: عید الاضحیٰ کے بعد پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز مثبت آئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد مجموعی طور پر مختلف شعبوں سے 59 ہزار 815 سیمپل لیے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیے گئے تمام پی سی آر ٹیسٹ تھے، جن میں سے 95 پازیٹو، 54 ہزار 747 نیگیٹو آئے۔ رپورٹ کے مطابق پازیٹو کرونا کیسز کی شرح 0.16 فی صد رہی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ بھی کیا، جس میں انھوں نے کہا احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہیئں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ دوبارہ نہ بڑھے۔