چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اہم اعلان
گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اہم اعلان میں وضاحت کی ہے کہ سی پیک میں ملازمتوں کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ پر آگاہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔