نواز شریف کی کوئی بھی میڈیکل رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نہیں آئی:ہمایوں اختر خان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی بلکہ ایک بیمار آدمی کیلئے ہمدردانہ رویہ اپنایا گیا،لندن کی شاہراہوں پر گھومتے پھرتے سامنے آنے والی نواز شریف کی تصاویر سے کیا نتیجہ اخذ کیا جانا چاہیے ؟،تحریک انصاف کو حکومت میں آئے ابھی دو سال کا عرصہ ہوا ہے کیا کئی دہائیوں کے مسائل ہمارے پیدا کرہ ہیں ؟، سابقہ حکمرانوں نے ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں ان کا دو سالوں میں حل ممکن نہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ان کے حل کیلئے ہر ممکن پیشرفت کر رہی ہے۔