پنجاب حکومت نے لاہور کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

پنجاب حکومت نے لاہور کے مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کمیٹی کااجلاس ہر پندرہ روز بعد ہوگا جس میں متعلقہ حکام مسائل کےحل کے بارے میں ہونےوالی پیشرفت سے متعلق محکمانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ نےکہا کہ شہر میں پارکنگ کے مسئلے کے لئے جامع منصوبہ واضح کیا جارہا ہے۔