امریکا، برازیل کے بعد بھارت میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ
امریکا اور برازیل کے بعد جنوبی ایشیا کے ملک بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 69 ہزار 239 نئے کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن ختم کرکے متعدد شعبوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔