اجیت ڈوول کی افغانستان کے بارے میں جھوٹ پر مبنی حکمت عملی نے بھارت کو رسوا کر دیا

اجیت ڈوول کی افغانستان کے بارے میں جھوٹ پر مبنی حکمت عملی نے بھارت کو رسوا کر دیا ۔ بھارتی مشیر کے افغان نیشنل آرمی کے حوالے سے دعوے سمندری جھاگ نکلے۔ افغانستان کے بارے میں اجیت ڈوول اور بھارت کے غلط اندازوں نےمغرب کو گمراہ کیا, بے بنیاد مشوروں کی وجہ سے آج افغانستان ان کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اجیت دوول کی 2013 میں بھونڈی حکمت جھاڑنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔اجیت ڈوول اور بھارتی غلط اندازوں نے مغرب کو افغانستان میں آج یہ دن دکھایا ہے۔بھارت اور امریکہ کی تربیت یافتہ افغان نیشنل آرمی نے افغانستان پلیٹ میں رکھ کر طالبان کو پیش کر دیا۔ پانی سر سے گزر جانے کے بعد بھارت اور مغرب کو اب پاکستان کے حقیقت پر مبنی مشورے یاد آ رہے ہوں گے ۔بھارت نے مسلسل عالمی طاقتوں سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ انہیں گمراہ کیا۔ مغرب اور افغان اب بھارت سے جواب طلب کریں۔