کابل ائیرپورٹ پر افراتفری برقرار، بیرون ملک جانے کے خواہشمند مزید 7 شہری ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر افراتفری مچنے سے مزید 7 افغان شہری ہلاک ہوگئے۔ملک سے فرار کیلئے کابل ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کا ہجوم اب بھی موجود ہے اور افراتفری بھی برقرار ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز کابل ائیرپورٹ کے قریب افراتفری مچنے سے 7 افغان شہری ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اب تک کابل ائیرپورٹ پر 20 افغان شہری ہلاک ہو چکے۔